سوچی روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت کا اعلان کریں، برطانیہ

سوچی روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت کا اعلان کریں، برطانیہ

لندن: برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آنگ سوچی اعلان کریں کہ فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت دیں جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس کا کہنا ہے کہ آنگ سانگ سوچی اعلان کریں کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس میانمار جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فورسز کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی املاک جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا ہے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار مسلمان اقلیت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بند کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں