پیرس کو 100 سال بعد اولمپکس کی میزبانی مل گئی

پیرس کو 100 سال بعد اولمپکس کی میزبانی مل گئی

پیرس: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پیرس اور لاس اینجلس کو بالترتیب 2024 اور 2028 ءاولمپکس گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کر دیا۔ لیما میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے 131ویں اجلاس کے دوران فرانس اور امریکہ کے شہروں کو میزبانی دی گئی۔ ہیمبرگ، روم اور بداپسٹ کی دستبرداری کے بعد صرف پیرس اور لاس اینجلس 2024ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کے امیدوار رہ گئے تھے۔

دونوں شہر میگا گیمز کی میزبانی کرنا چاہتے تھے تاہم بعدازاں آئی او سی کی جانب سے فنڈنگ کی گارنٹی ملنے پر لاس اینجلس مزید 4 برس تک انتظار کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔ پیرس کو قریباً ایک صدی بعد میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو گا جہاں اس نے آخری بار 1924ء میں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جبکہ لاس اینجلس کو 1932 اور 1984ء میں میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

آئی او سی نے رواں برس جون میں 2024 اور 2028ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کے میزبان شہروں کا اعلان ایک ساتھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی او سی کے صدر تھامس باک نے میزبانی ملنے پر پیرس اور لاس اینجلس کو مبارکباد پیش کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں