وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لندن روانہ ہوں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ہفتہ کو سرکاری دورے پر لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے کلثوم نواز کی طبیعت کا بھی پوچھیں گے۔

وزیراعظم 18 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نیویارک میں ترکی و ایرانی صدور سمیت دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں