حدیبیہ پیپرز کیس، نیب کیجانب سے سات روز میں اپیل دائر کرنیکی یقین دہانی

حدیبیہ پیپرز کیس، نیب کیجانب سے سات روز میں اپیل دائر کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد: پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سپریم کورٹ کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق 7 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پاناما نظرثانی اپیلوں کی سماعت کے دوران حدیبیہ پیپرز کیس سے متعلق شیخ رشید کی اپیل نمٹا دی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ چیرمین نیب نے اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سپریم کورٹ میں ایک ہفتے کے اندر اپیل دائر کر دی جائے گی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے اپنے دلائل میں کہا کہ حدیبیہ کیس ہی تمام جرائم کی ماں ہے اور حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے جب کہ عدالت میں بیان دے کر نیب حکام مکر گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ادارے ٹھیک ہوں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ عدالتی فیصلوں کے خلاف پولیس کو سادہ کپڑوں میں سڑکوں پر لایا گیا جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ آپ الزامات نہ لگائیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ شیخ رشید نے مجھے بھی اپنی درخواست میں نہیں بخشا۔ ایک ہفتے میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق اپیل دائر کرانے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی حدیبیہ پیپرز کیس سے متعلق اپیل نمٹا دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں