ایران نے جوہری معاہدے کی روح کو پامال کیا: ٹرمپ

ایران نے جوہری معاہدے کی روح کو پامال کیا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے عالمی برادری کے ساتھ کیے عالمی معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے۔ ایران نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کے معاملے میں مزید توسیع کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندیوں میں معمولی نرمی کی ہے۔ یہ نرمی ایران کے مجموعی طرز عمل اور پالیسی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں