بھارت اور جاپان کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط

بھارت اور جاپان کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی :بھارت کے ایشیا کےجدید ترین ملک کے ساتھ خطرناک معاہدے،بھارت اور جاپان نے سرمایہ کاری کے فروغ، شہری ہوابازی اور سائنس و ٹیکنالوجی   سمیت متعدد کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کی غرض سے 15 معاہدوں پر دستخط کیے۔

یہ معاہدے بھارت کے دورے پر آئے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین گجرات کے شہر احمد آباد میں ہونے والے بارہویں سالانہ سربراہ اجلاس کے بعد ہوئے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی لیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مذاکرات کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے تعلقات باہمی یا علاقائی دائروں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ دونوں کے مابین عالمی معاملات میں بھی قریبی تعاون ہے۔اس موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت موقف اختیار کیا۔