جمہوریت میں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں، شہباز شریف

جمہوریت میں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں، شہباز شریف

لاہور: جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا ہے۔ جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کے لیے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے۔

انہوں نے کہا جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترین نظام ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، پاکستانی عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے قائل ہیں۔ جمہوریت میں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوتا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں