این اے 120 ضمنی الیکشن، بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد

این اے 120 ضمنی الیکشن، بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد

لاہور: این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیئے گئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہو گا جس کے لیے امیدواروں کی مہم زورو شور سے جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔ حلقے میں الیکشن کے روز پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز کو اب تھیلوں میں ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور فوج کی نگرانی میں ہی بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی مہم مریم نواز چلا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں