گوگل کا اینڈرائیڈ فون ڈیٹا دو ماہ بعد ختم کرنے کا فیصلہ

گوگل کا اینڈرائیڈ فون ڈیٹا دو ماہ بعد ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور:گوگل نے اینڈرائیڈ فون ڈیٹا  موبائل اکاونٹ کو دوماہ میں ڈیلیٹ کر دے گا ایسا اس صورت میں ہو گا جب اپنے فوں کو دہ ماہ تک استعمال نہیں کریں گئے۔ ہوسکتا ہے آپ کے یہ نئی خبر نہ ہو مگر لوگوں میں یہ خبر عام نہیں ہے۔

گوگل اکاونٹ رکھنے والے اس بات کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ گوگل آپکے اکاونٹ کا بیک اپ فراہم کرتا ہے کیونکہ آپکا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیا جا تا ہے مگر یہ ڈیٹا صرف اس صورت میں محفوظ رہتا ہے جب آپ اس ڈیٹاکو روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں۔اگر آپکی ڈیوائس دو ہفتوں تک استعمال نہیں ہوئی توایکسپائری ڈیٹ ڈیٹا بیک اپ کے نیچے نمودار ہو جائے گی۔

اپنے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے آپ اپنے موبائل ڈیٹا کو استعمال کر یں۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے اس کا ایک افسوسناک پہلو یہ ہے اگر آپ ڈیٹا ضائع ہو گیا تو یہ ریکور نہیں ہو سکتا۔ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں سیٹینگ کو بھی ری سیٹ کیا جائے گا.