ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی ،ہلاکتیں چالیس ہوگئیں

 ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی ،ہلاکتیں چالیس ہوگئیں

واشنگٹن:جنوبی چین میں بھی ڈوک سوریطوفان شمالی مشرقی حصوں کی جانب بڑھنے لگا۔ارما ابھی پوری طرح تھما ہی نہیں تھا کہ کیٹیگری ایک کے طوفان میکس نے میکسیکو کے ساحل کی جانب رخ کر لیا ۔ دوسری جانب چین میں بھی ڈوک سوری نامی طوفان تباہی مچانے کے لیے تیار ہے۔سمندری طوفان ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، ایک کے بعد ایک طوفان سر اٹھا رہا ہے ۔

ارما طوفان نے امریکا کی کئی ریاستوں میں اپنے آثار چھوڑ دیے تو دوسری جانب میکس نامی بحری طوفان نے بھی اپنا رخ میکسیکو کی جانب کرلیا ۔طوفان میکس کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار 80میل فی گھنٹہ کے قریب ہے،جس سے میکسیکو میں تقریبا ~

10انچ تک کی بارشیں متوقع ہیں ۔چین میں ڈوک سوری نامی طوفان نے بھی تباہی مچا دی ۔ طوفان کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ساحلی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب طوفان ارما سے امریکا میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ طوفان گزرنے کے بعد کئی ریاستوں میں صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے،میامی ایئرپورٹ بھی کھول دیا گیا ہے۔

فلوریڈا سمیت چاروں ریاستوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اورمتعلقہ ادارے بجلی کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔