کراچی، ایک دن میں شہریوں کے 7 لاکھ 15 ہزار روپے کے چالان

کراچی، ایک دن میں شہریوں کے 7 لاکھ 15 ہزار روپے کے چالان

کراچی: کراچی میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوسرے روز بھی مہم جاری ہے۔ مہم کے پہلے روز ہیلمٹ نہ لگانے والے پانچ ہزار شہریوں سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے چالان وصول کیا جبکہ 304 موٹر سائیکلیں ضبط بھی کیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے مثبت اثرات نکل رہے ہیں اور ہیلمٹ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کی یہ مہم جمعرات تک جاری رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں