اسرائیلی فوج نے العراقیب گاﺅں کو 118 ویں بار مسمار کر دیا

اسرائیلی فوج نے العراقیب گاﺅں کو 118 ویں بار مسمار کر دیا

جزیرہ نما النقب :گزشتہ پانچ سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاو¿ں 118 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ءکے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 118 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق العراقیب گاو¿ں کی تازہ مسماری کی کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج، پولیس اور سپیشل فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں نے بھاری مشینری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کی ور سینکڑوں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر سخت موسم کے باوجود ان کی کچی جھونپڑیوں سے بھی محروم کردیا گیا۔

شہریوں نے بتایا کہ انہدامی کارروائی سے قبل اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیاں وہاں آکر رکیں جس کے بعد بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری وہاں لائی گئی اور چند منٹ کے اندر اندر فلسطینیوں کے عارضی شیلٹرز گرا دیئے گئے۔

مقامی شہریوں نے بتایا کہ گاﺅں کا محاصرہ کرنے والے اسرائیلی فوجیو ںاور پولیس اہلکاروں نے گن پوائنٹ پرخواتین اور بچوں کو ان کی جھونپڑیوں سے نکال دیا جس کے بعد ان کے کچے گھروندوں کو ان میں موجود سامان سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔