اب اسحاق ڈار کو بھی اخلاقاً مستعفی ہو جانا چاہیے: سراج الحق

اب اسحاق ڈار کو بھی اخلاقاً مستعفی ہو جانا چاہیے: سراج الحق

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اب اسحاق ڈار کو بھی اخلاقاً مستعفی ہو جانا چاہیے


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اب نوشتہ دیوار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب اسحاق ڈار کو بھی اخلاقاًمستعفی ہوجانا چاہیے جب تک عدالت اسحق ڈار کو کلیئر نہ کرے انہیں وزارت خزانہ چھوڑ دینی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا اب وقت آ گیا ہے کہ میں نہ مانوں کی سیاست اور کرپشن راج کا خاتمہ ہو جائے۔ شریف خاندان کو اپنے خلاف کیسز کو قبول کرنا چاہیے اور عدالت کا فیصلہ مانتے ہیں عمل کرنا چاہیے جبکہ عدالت لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کے لیے بھی اقدامات کرے۔