وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل امریکی دورہ پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل امریکی دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل سرکاری دورے پر لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے کلثوم نواز کی طبیعت کا بھی پوچھیں گے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نیویارک میں ترکی و ایرانی صدور سمیت دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے