امیرمقام نے عمران خان اور پرویز خٹک کو ہتک عزت کے نوٹسز بھجوادیئے

امیرمقام نے عمران خان اور پرویز خٹک کو ہتک عزت کے نوٹسز بھجوادیئے

پشاور: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

جمعہ کووزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو  50،50 روڑ روپے کے ہتک عزت ے نوٹس بھجوا دئیے ہیں۔

نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پر مبنی اور من گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14 دن کے اندر اندرغیرمشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

امیر مقام کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا  گیا ہے کہ عمران خان نے 3 اگست2017 کو نجی ٹی وی انٹرویو میں امیر مقام پر جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت اور توہین آمیز   الزامات عائد کرکے ان کی شہرت اور سیاسی ساکھ  کو  ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عائشہ گلالئی کے الزامات کے جواب میں عمران خان نے جھوٹ بولا،اس سب کے پیچھے امیر مقام ہے جب کہ پرویز خٹک نے بیان دیا کہ عائشہ گلالئی کو امیر مقام نے پی ٹی آئی کی بدنامی کے لئے خریدا ہے۔

مصنف کے بارے میں