عراق میں خود کش دھماکے میں 74افراد ہلاک

عراق میں خود کش دھماکے میں 74افراد ہلاک

بغداد:عراق خودکش کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی باشندوں سمیت 74 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اطلاعات کے مطابق حملوں کا نشانہ بنایا جانے والا علاقہ عراق اور اس کے پڑوسی ملک ایران سے نجف اور کربلا جانے والے زائرین استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے داعش کو عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے پسپا کیے جانے کے بعد دہشت گرد تنظیم کی جانب سے یہ سب سے زیادہ تباہ کن حملہ ہے


حملہ آوروں نے شمالی عراق میں آرمی اور پولیس کے ہمراہ داعش کے خلاف لڑنے والی پیرا ملٹری اتحادی ’حاشد الشابی‘ کے اراکین کا بھیس لیا ہوا تھا۔ عراقی صوبے دھیقار کے ڈپٹی ہیلتھ چیف عبدالحسین الجبری نے کہا کہ حملوں میں 7 ایرانی زائرین سمیت 74 افراد ہلاک اور 93 خمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔