پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہوگا، محمد زبیر

پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہوگا، محمد زبیر

اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا.کراچی کے حالات لاہور سے مختلف نہیں ہیں.پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کے لیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات کی ہے ۔

اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکے کی میزبانی کرے گا. فائنل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے. ہم بڑے ایونٹس کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بارہ سال کے بعد ڈیوس کپ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے اور دنیا کو ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔