امریکا شمالی کوریاکے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک سے کاروبار بند کرنے پر تیار

امریکا شمالی کوریاکے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک سے کاروبار بند کرنے پر تیار

واشنگٹن:  امریکی وزیر خزانہ سٹیون منیوشن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے کسی بھی ملک کے ساتھ کاروبار روکنے کا انتظامی حکم نامہ تیار ہے۔

امریکی نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جو پابندیاں عائد کی ہیں اس پر امریکا کو اگرچہ اطمینان ہے لیکن یہ پابندیاں کافی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک مستثنیٰ نہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس حکم میں چین بھی شامل ہو گا۔ جہاں سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیاء دنیا بھر سے زیادہ ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل میں شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کے بعد وہ ایک آشن کے طور پر ایسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری و میزائل پیشرفت کے پروگرام ترک کروانے پر قائل کرنے کی خاطر اسے معاشی اعتبار سے تن تنہا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سے قبل وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کانگریس کی ایک کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کو سرمائے کی فراہمی روکنے کے لئے شمالی کوریا کے غیر قانونی بروکرز کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں