پاکستان کا ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

پاکستان کا ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا ۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر احمد شہزاد کے 89 رنز کی بدولت 183 رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بناکر اچھا آغاز فراہم کیا۔اوپنر فخر زمان 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 55 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوگئے اور 11 رنز کی کمی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں کیرئیر کی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے۔بابر اعظم 48 رنز بناکر تھیسارا پریرا کی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ عماد وسیم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 7 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔