ورون دھون کینسر کے خلاف سرگرم ہوگئے

ورون دھون کینسر کے خلاف سرگرم ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کینسر کے خلاف سرگرم ہوگئے ۔ اداکار نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بھارتی بچوں کی مدد کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جسے 'کینسر کے خلاف ایک چھوٹا قدم' کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورون دھون نے اس مہم کی تشہیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے کی۔ورون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں بے حد خوشی ہوئی، وہ ان بچوں کو دیکھ کرحیران رہ گئے کہ کتنی بہادری سے یہ اپنے مرض سے لڑ رہے ہیں۔
ورون کا کہنا تھا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کی مدد کے لئے یہ قدم اٹھانا انتہائی ضروری تھا۔اداکار نے مزید کہا 'دکھ کی بات ہے کہ بھارت میں ہر دس بچوں میں سے 4 بچے کینسر کا شکار ہیں، کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے بچوں کا علاج نہیں کروا سکتے، ان تمام بچوں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ورون نے اپنے مداحوں سے کینسر مہم میں شامل ہونے کی درخواست کی اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ ایک کروڑ روپے کا ایمرجنسی فنڈ کینسر میں مبتلا ایک ہزار بچوں کی جان بچا سکتا ہے۔