مریخ کا سفر صرف 10 ہفتے میں ممکن

مریخ کا سفر صرف 10 ہفتے میں ممکن

چین کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے ماہرین نے ایسا خلائی انجن تیار کیا ہے جس کا ناسا کئی عشروں سے صرف خواب ہی دیکھ رہا تھا۔

چین کے خبررساں ادارے کے مطابق چین کے ماہرین نے ایسا خلائی انجن ٴٴایم ڈرائیوٴٴ تیار کرلیا ہے جس کی مدد دے سے مریخ کا سفر صرف10ہفتے میں ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ایسا انجن ہے جس میں کوئی ایندھن خرچ نہیں ہوگا اور یہ شمسی توانائی سے اپنا سفر کرے گا ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ایم ڈرائیو انجن نیوٹن کے تیسرے قانون کو غلط قرار دیگاجس کے مطابق ہر عمل کا زور دار ردعمل ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے ٴٴایم ڈرائیوٴٴ انجن کو جلد خلا میں بھیجنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں