این اے120 : بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد

این اے120 : بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد

لاہور:این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے گئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی مہم زورو شور سے جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔


حلقے میں الیکشن کے روز پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز کو اب تھیلوں میں ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فوج کی نگرانی میں ہی بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی مہم مریم نواز چلارہی ہیں