آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ بھار ت میں غربت کا شکار

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ بھار ت میں غربت کا شکار

ممبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ فلم ”سلم ڈاگ ملینیئر“ کی چائلڈ سٹار روبینہ بے روزگاری کی وجہ سے ملازمت ڈھونڈنے پر مجبور ہوگئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ننھی اداکارہ روبینہ علی اب بڑی ہوگئی ہیں تاہم وہ سلم ڈاگ ملینئر کے بعد کسی بھی فلم میں کام حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی فلم انڈسٹری کے فلمساز روبینہ کو بھول گئے ہیں جب ہی تو غربت سے تنگ آکر انہوں نے ملازمت تلاش کرنی شروع کردی ہے۔روبینہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے حالاتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں کام حاصل نہ کرنے کی وجہ سےانتہائی غربت اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزاررہی ہیں لیکن انہوں نے ابھی ہمت نہیں ہاری ہے ایک دن ان کے خواب ضرور پورے ہوں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی ہدایت کار ڈینی کی زیر ہدایت بننے والی فلم ”سلم ڈاگ ملینئر“ کی موسیقی معروف موسیقاراے ا?ر رحمان نے دی تھی جب کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارانیل کپور، دیو پٹیل اور فریدہ پنٹوکی اداکاری کو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔