محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کو بیلف نے بازیاب کروا لیا

محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کو بیلف نے بازیاب کروا لیا

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کو بیلف کے ذریعے والدین کے گھر سے بازیاب کروا کر اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

تفصیلات کے مطابق لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے مرضی کے ساتھ حارث کے ساتھ شادی کی ہے اور وہ اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، لڑکی کی جانب سے والدین کے ساتھ جانے سے انکار پر اس کی ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی اور اپنی بیٹی کو کوستی رہی،


عدالت میں حارث غفور نے درخواست دائر کی کہ اس نے رباب نامی لڑکی سے اس کی رضا مندی سے شادی کی ہے جبکہ لڑکی کے والدین نے اسے زبردستی اپنے ساتھ رکھا ہے عدالت کے حکم پر بیلف نے لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا، لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے فاضل جج نے لڑکی رباب کے بیان کی روشنی میں اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔