روہنگیا مسلمانوں کو واپس وطن بھیجنے کے عمل کی تائید کی جائے: انڈیا کا سپریم کورٹ میں موقف

روہنگیا مسلمانوں کو واپس وطن بھیجنے کے عمل کی تائید کی جائے: انڈیا کا سپریم کورٹ میں موقف

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ روہنگیا مہاجرین ان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے حکومت کی جانب سے ان مہاجرین کو واپس وطن بھیجنے کے عمل کی تائید کی جائے۔

بھارتی حکومت کا یہ موقف عدالت عظمی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلے سے متعلق دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت میں سامنے آیا، یہ درخواست دہلی میں مقیم روہنگیا کے دو شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو 6 سال قبل میانمار کے مغربی گاں سے نقل مکانی کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔


بھارتی حکومت کی جانب سے روہنگیا کے مہاجرین کو واپس ان کے ملک کی سرحدوں میں دکھیلنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا تھا جب میانمار فوج کی جانب سے رخائن میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈان کا آغاز اور انہیں پناہ کے لیے بنگلہ دیش جانے پر مجبور کیا گیا، میانمار فوج کے اقدام کو اقوام متحدہ نے نسل کشی قرار دیا ہے۔