پاکستان نے ورلڈ الیون کی شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے ورلڈ الیون کی شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نےورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کے 183 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی ٹیم صرف 150 رنز بنا سکی ۔ورلڈ الیون کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے جم کر نہ کھیل نہ سکا ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بناکر اچھا آغاز فراہم کیا۔اوپنر فخر زمان 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 55 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے اور 11 رنز کی کمی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں کیرئیر کی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے۔بابر اعظم 48 رنز بناکر تھیسارا پریرا کی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ عماد وسیم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 7 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون  ٹیم صرف 150 رنز بنا سکی ۔تمیم اقبال ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف  14 رنز بنا کر عثمان خان کا نشانہ بن گئے ۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین کٹنگ تھے جو 5 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔اوپنر ہاشم آملہ 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ورلڈ الیون کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے آسٹریلین کپتان جارج بیلی بھی صرف 3 رنز بنا سکے ۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی تھے جو 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تشارا پریرا جو 13 بالز پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جو 32 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھالڑی مونے مورکل تھے جو بابر اعظم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔ڈیرن سیمی 24 رنز بنا کر  ناٹ آؤٹ رہے ۔ 

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ عماد وسیم ،عثمان خان شنواری اور رومان رئیس ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔تیسرے میچ میںمین آف دی میچ احمد شہزاد جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام رہا ۔