ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کیخلاف سیریز میں شاندار فتح کے فوراً بعد ایک اور خوشی مل گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

تفصلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے جہاں دنیائے کرکٹ میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا تو وہی پاکستانی قوم نے بھی پرجوش طریقے سے مہمانوں کی میزبانی کرکے دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچا دیا۔ جس کے بعد اب ویسٹ انڈین  ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی تاہم میچز کن شہروں میں منعقد کیے جائیں گے، اس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔