سنجے کی فلم ”بھومی“ پر سنسر بورڈ کی قینچی چل گئی

سنجے کی فلم ”بھومی“ پر سنسر بورڈ کی قینچی چل گئی

ممبئی : اداکار سنجے دت کی فلم ”بھومی“ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کےلئے سنسر بورڈ نے 13مناظر کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔

سنسر بورڈ نے سنجے دت کی فلم ”بھومی“ کے 13مناظر کاٹنے کی ہدایت کر دی، جس میں جنسی تشدد کے مناظر بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ جنسی تشدد کے مناظر فلم کے اہم حصوں میں شامل ہیں۔ فلم کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کےلئے 13مناظر کاٹنے پڑیں گے۔

فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔ فلم 22ستمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں