افغان فورسز کا ملک بھر میں آپریشن، 67 شرپسند ہلاک

افغان فورسز کا ملک بھر میں آپریشن، 67 شرپسند ہلاک
کیپشن: image by facebook

کابل: افغان فورسز کے ملک بھر میں جاری آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے ، وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کیے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے حکام کا بتانا ہے کہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان اور ہلمند میں کیے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کیے جبکہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کے صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک اور 165 زخمی ہوگئے تھے ، افغان میڈیا کے مطابق ننگر صوبے کے علاقے مہمند درہ میں گزشتہ روز پولیس چیف کو تبدیل کرنے کے لیے مقامی افراد کا احتجاج جاری تھا کہ اسی دوران ایک زور دار دھماکا ہوا۔

قبل ازیں طالبان نے متعدد افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملے کیے جس کے نتیجے 56 افراد ہلاک ہوئے، عسکریت پسندوں نے مختلف علاقوں پر اپنا قبضہ بھی جمایا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے قندوز، جوزجان اور سرے پل کے علاقوں میں حملے کیے جس میں فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا۔