پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

میلبورن:چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے قائم کئے جانے والے ڈیم فنڈ میں عام آدمی سے لیکر معروف شخصیات کی جانب سے عطیہ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نسیم نے عطیہ کا ااعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


اپنے بیان میں مریم نسیم کا کہناتھا کہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنا ہوسکا ڈیم فنڈ میں عطیہ کروں گی۔ ایک ہزار ڈالر دینا بعض لوگوں کے لیے مشکل ہے اس لیے ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنے ممکن ہوں عطیہ کردیں۔

مریم نسیم نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ مریم نسیم آسٹریلیا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔