مشرف کیخلاف غداری مقدمہ،پی ٹی آئی حکومت کا پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

مشرف کیخلاف غداری مقدمہ،پی ٹی آئی حکومت کا پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی یپروی جاری رکھنے کا پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی آئے کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا ءکا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کوئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔

اسی امر کے پیش نظر ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر پراسیکیوٹرکی تعیناتی کے لیے وکلاءکا پینل اور اس کے ساتھ ان کے کام کی شرائط سے آگاہ کرے۔