جمہوریت کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

جمہوریت کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد جمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا ضروری ہے اور ہمیں جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے بہترین نظام ہے،جمہوریت ریاستی اداروں کو مضبوط کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، جمہوریت میں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے قائل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے استحکام کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کیلئے اپنے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔