19 لاکھ سے زائد سول مقدمات ایک سال میں نمٹائیں جائیں گے

19 لاکھ سے زائد سول مقدمات ایک سال میں نمٹائیں جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:ملک بھر کی عدالتوں میں 19 لاکھ سے زائد مقدمات زیرالتوا ہیں جبکہ ان میں بڑی تعداد سول مقدمات کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ سول مقدمات ایک سال میں نمٹائے جائیں گے ۔ ملک بھر میں 18 لاکھ 69 ہزار 886 مقدمات زیرالتوا ہیں۔ یہ تعداد جنوری 2018 کی ہے ، 8 ماہ بعد مقدمات میں کئی ہزار کا مزید اضافہ ہوچکا۔ زیادہ تر سول مقدمات ہیں اورعدالتوں میں دائر مقدمات پر تاریخ پہ تاریخ ڈلتی جاتی ہے ۔سائل چکر پہ چکر لگاتا گھن چکر بن جاتا ہے ۔


لیکن سالہا سال تک مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوپاتا ۔انصاف کی دہائی دیتے سائلین کا نئی حکومت کو خیال آہی گیا اوروزارت قانون و انصاف سول مقدمات نمٹانے کیلئے اصلاحات لارہی ہے ۔3 مراحل پر مشتمل اصلاحات کے مطابق پہلے مرحلے میں اہم کیسز سننے چاہیئں،دوسرے میں وقت بچانے کیلئے وکلاءکا پینل بنایا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں تین ماہ کی مدت دی جائے گی چاہے کیس کتنا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو جبکہ فیصلوں پر صرف دواپیلوں کا حق دیا جائے گا۔سول مقدمات میں 2 اشخاص یا افراد اور تنظیموں کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی، تجاوزات ، قبضے اورجائیداد کے تنازعات وغیرہ شامل ہیں۔