ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

دبئی : ایشیا کپ کا آج پہلا میچ دبنگلہ دیش اور سری لنکا کے ددرمیان دبئی میں کھیلا جارہاہے جس میں بنگلہ دیش نے 9اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کاآغاز مایوس کن رہا کیونکہ بنگلہ دیش کی ریڑ ھ کی ہڈی تمیم اقبال نے دو سکور ہی بنائے تھے کہ وہ زخمی ہوگئے اور ریٹائرڈ ہو کر پولین واپس لوٹ گئے ،دوسرے نمبر پر آئے لیٹن داس بھی ملنگاکی طوفانی باولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسرے نمبر پر آنے والے شکیب الحسن بھی بغیر کوئی سکور بنائے ملنگا کی گیند کا نشانہ بنے ۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، روبیل حسین اور مستفیض الرحمن پر مشتمل ہے۔ 


سری لنکا ٹیم کی قیادت اینجلیو میتھیوز کررہے ہیں اور دیگر اسکواڈ میں اپل تھرنگا، دھننجیا ڈی سلوا، کوسال پریرہ، کوسال مینڈس، لیستھ ملنگا، سرنگا لکمل، امیلا اپونسو، دلرووان پریرہ، تھسارہ پریرہ اور دسون شانکا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنگا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت سے اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا۔