بابر غوری کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر، عدالت کا گرفتار کرنے کا حکم

بابر غوری کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر، عدالت کا گرفتار کرنے کا حکم
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

 کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری و دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

ریفرنس میں بابر غوری سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں رؤف اخترفاروقی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی جاوید حنیف شامل ہیں۔

عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے بابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔تمام ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 940 غیرقانونی بھرتیاں کی تھیں۔

نیب نے ریفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو دو ارب 88 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہے ہیں، وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں۔

اس سے قبل بھی نیب نے ان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں پر تحقیقات شروع کی تھیں، اس وقت ان پر تین ہزار ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرانے کا الزام تھا۔