کورونا وائرس: دنیا میں9لاکھ32ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس: دنیا میں9لاکھ32ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 45 ہزار847 افراد متاثر اور 9 لاکھ 32 ہزار746 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ12لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 32 ہزار908 رہ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ99 ہزار ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 80ہزار 808ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار117ہوگئی ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 635 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار123 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار499 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار49 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔