حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ
رواں ماہ پٹرولیم منصوعات کی قمیتیں برقرار رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی قمیتیں برقرار رہیں گی۔


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔