نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو 17 ستمبر بروز جمعہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19 ستمبر کو اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 21 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا جس کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔