میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت پر راولپنڈی پولیس افسر معطل

میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت پر راولپنڈی پولیس افسر معطل

راولپنڈی :  ڈانس اور میوزک پارٹی میں شرکت پر راولپنڈی ون فائیو کے انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو معطل کردیا گیا ۔ 
 سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو معطل کرکے لائن تبدیل کردیا اور انکوائری کا حکام دے دیا گیا۔ ادھر سب انسپکٹر کا موقف ہے کہ ویڈو دو سال پرانی شادی کی تقریب کی ہے۔

6c7a29c0f62ea920485cf5cc6b3f7978

 پولیس نے بیان میں کہا کہ سینئیر افسران کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ویڈیو میں موجود آفیشلز کی شناخت راولپنڈی پولیس کے حوالے سے سامنے آئی تومحکمانہ تشخص و وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف خود احتسابی کی پالیسی کے تحت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔