پاکستان کیخلاف منفی پروپگینڈا،طالبان کا ایران ،بھارت کو کرارا جواب 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Iran Taliban,Indian Media,Panjshir

کابل :ترجمان طالبان سہیل شہین نے ایران کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی کے دوران پاکستانی فوج سے کوئی مدد نہیں لی ،ایران اور بھارت منفی پروپگینڈا کر رہے ہیں ۔

ایرانی پر یس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا بیس سال ہم نے اکیلے امریکہ اور نیٹو افواج کا تن تنہا مقابلہ کیا تو کیا آج ایک صوبے کیلئے ہم غیر ملکی افواج کی مدد لینگے ،انہوں نے کہا ہمیں کسی غیر ملکی افواج کی امداد کی ضرورت نہیں ،ماضی میں بھی ہم اکیلے ہی لڑے اور آج بھی ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا خواتین کواسلامی اقدار کے اندر رہتے ہوئے کام اور  پڑھائی کی اجازت دیں گے، تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق دیے جائیں گے اور کسی افغان شہری سے  امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں کسی ملک سے فوجی امداد نہیں چاہیئےہم نے 20 سال ایک سپر پاور اور اس کے جدید ہتھیاروں کا تنہا مقابلہ کیا ہے اور اگر آئندہ بھی کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سخت جواب دینگے ۔