ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری، 168 روپے 94 پیسے ہو گیا

ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری، 168 روپے 94 پیسے ہو گیا
کیپشن: ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری، 168 روپے 94 پیسے ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168  روپے 94 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔

e6ca38a870d1ec57d2d1e3c2a0ddd90f

بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی قیمت 169.15 کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔