رکشے میں سوار خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےوالےملزمان کی ضمانت منسوخ

رکشے میں سوار خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےوالےملزمان کی ضمانت منسوخ

لاہور:  مقامی عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سوار خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والے چار ‏ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔‏جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کیخلاف لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کیا پولیس نے رپورٹ جمع کرائی اور کہا چاروں ملزمان نے رکشہ ‏میں بیٹھی لڑکی سے نازیبا حرکات کی تھیں۔

ملزمان گناہ گار ہیں متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو جیل میں جا کر شناخت کیا تھا مقدمہ درج ہونے پر ملزمان کو ‏پولیس نے گرفتار کیا۔ ‏

ملزمان عبدالرحمان ٫عثمان٫ عاطف اور عرفان نے اپنے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ‏جس کو عدالت نے خارج کر دیا۔

واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔