آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،آپریشنل تیاریوں کا جائزہ 

Army Chief,COAS,Qamar Javed Bajwa,

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈکواٹر اسلام آبا د کا دورہ کیا ،جہاں ا نہیں پاک فضائیہ کے آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرہیڈ کوارٹر کے دورے پر آرمی چیف کو پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی اور ائیر چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔