سائرہ بانو کا دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

 سائرہ بانو کا دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: سائرہ بانو کا دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سات جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب سائرہ بانو نے دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں۔