ہم کرائے کی بندوق نہیں بننا چاہتے :وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو دوٹوک جواب 

US-Pakistan Relation,Imran Khan Interview,CNN,PM Imran Khan, PTI,Speaker National Assembly,Afghan Issue

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کیساتھ ایسے ہی تعلقات رکھنا چاہتے ہیں جیسے بھارت کیساتھ ہیں ،امریکہ نے ماضی میں ہمیں سویلین اور فوجی امداد کی مد میں پیسے دئیے اور ہماری حالت ایک کرائے کی بندوق جیسی تھی ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کیساتھ بھارت جیسے تعلقات چاہتے ہیں ، امریکہ نے ہمیں سویلین امداد کی مد میں 9ارب ڈالر اور 11 ارب ڈالر فوجی امداد کی مد میں دیے اور ہماری حالت ایک کرائے کی بندوق جیسی تھی، ہم سے توقع یہ رکھی گئی کہ ہم امریکا کو افغانستان میں جنگ جتوائیں جو ہم کبھی نہیں کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ امریکا کی جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے یہاں جگہ جگہ بم دھماکے ہو رہے ہیں، بے نظیر بھٹو اس کی وجہ سے ماری گئیں، ہماری معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا امریکا سے اسی طرح کا تعلق چاہتا ہوں جیسا ان کا بھارت سے ہے، یہ یکطرفہ تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ہمیں جنگ کے لیے پیسے دے رہے ہوں، ہم اچھے تعلقات چاہتے