آئی سی سی کے سابق امپائر اسد رؤف حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے

آئی سی سی کے سابق امپائر اسد رؤف حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے

لاہور: سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے ۔

اہلخانہ کے مطابق انہیں دل کی تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔ اسد رؤف کے انتقال پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور عالمی کرکٹرز سمیت سماجی شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ۔

چھیاسٹھ سالہ اسد رؤف کا آئی سی سی کے ٹاپ امپائرز میں شمار ہوتا تھا ۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ۔ اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے ، آئی پی ایل میں امپائرنگ کے دوران وہ تنازعات میں بھی گھرے رہے ۔

اسد رؤف نے امپائرنگ سے دور ہونے کے بعد لنڈے کے کپڑوں سے منسلک کاروبار کیا جس پر شائقین کرکٹ نے ان سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کے عزم کو سراہا ۔

مصنف کے بارے میں