پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ 16 ستمبر بروز جمعہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہو کر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 روپے سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔
انڈسٹریل ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15فیصد اضافہ ہوا، یعنی 6.46 روپے اضافے کے بعد 133.93 روپے سے 140.38 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ 
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 روپے سے بڑھ کر 225.63 روپے ہوا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں