استعفوں کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں مکمل اپیل جمع کرا دی

استعفوں کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں مکمل اپیل جمع کرا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں مکمل اپیل جمع کرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ارکان کے مرحلہ وار استعفوں کے عمل اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ 

درخواست میں عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر 125 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفے منظور کر کے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں