آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میچز کی 5 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میچز کی 5 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میچز کی 5 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تمام ٹکٹیں بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہو رہا ہے جس میں 16 ٹیموں کے سٹار کھلاڑی میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ 
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ اس میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پاک، بھارت میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ مداحوں نے خریدے اور میچ کیلئے سٹینڈنگ روم کی ٹکٹیں بھی چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئی تھیں۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بچوں کیلئے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، 5 ڈالرز مالیت کے ٹکٹ 85 ہزار سے زائد جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے 27 اکتوبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
پرتھ سٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں جس میں پاکستان کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم اور بھارت کا جنوبی افریقہ کے ساتھ مقابلہ شیڈول ہے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 3نومبر کو سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹ باقی ہیں۔

مصنف کے بارے میں