لاہور:سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کا قاتل کون ؟ اہم انکشاف

لاہور:سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کا قاتل کون ؟ اہم انکشاف

 لاہور: سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کا قاتل ان کا اپنا سینئرکلرک نکلا،  

سربراہ لاہور پولیس  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مقتول اشرف راہی نے اپنے سینئر کلرک ارسلان بٹ کو ریکارڈ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا  تھا  اور  مقدمہ درج کرایا ۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس پر ملزم  نے  جیل سے رہائی کے بعداشرف راہی کے قتل کا منصوبہ بنایا  اور تئیس جولائی کی رات انہیں بادامی باغ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا ملزم ارسلان بٹ کی گرفتاری کیلئے موبائل کالز ریکارڈ اور فوٹیجز کی مدد لی گئی ہے ۔  تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم  کرلیا ہے۔